Time 22 اپریل ، 2020
پاکستان

کراچی میں خواتین کو موٹر سائیکل پر سفر کی اجازت مل گئی

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کے دوران خواتین کو موٹر سائیکل پر سفر کی اجازت مل گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا کے باعث صوبے بھر میں کیے گئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے لیے چند روز قبل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔

عام حالات میں خواتین، برزگ ، بچوں اور صحافیوں کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوتا ہے لیکن اس بار صوبائی حکومت نے خواتین سمیت تمام افراد پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اب اطلاعات ہیں کہ کراچی میں خواتین کو موٹر سائیکل پر سفر کی اجازت دیدی ہے لیکن خواتین سے باہر نکلنے کا جواز پوچھ کر انھیں جانے دیا جائے گا۔

شہر میں صبح سویرے خواتین موٹرسائیکل پر سفر کرتی نظر آ رہی ہیں جب کہ کچھ افراد اور پولیس اہلکار بھی ڈبل سواری کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :