22 اپریل ، 2020
کراچی میں مخیر حضرات کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار افراد میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
اس سلسلے میں چشتی فاونڈیشن کی جانب سے بھی غریب اور بے سہارا لوگوں اور خاص طور پر سفید پوش لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
سربراہ چشتی فاونڈیشن عامر ولی الدین چشتی کے مطابق ان کے اہل خانہ اور خاص طور پر گھر کے بچوں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ 7 ہزار راشن کے تھیلے خود بنائے اور کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے ان لوگوں تک راشن پہنچایا جن کا روز گار اس وبا کے باعث بری طرح متاثر ہوا ہے۔
راشن کی تقسیم کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر اور سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے جنہوں نے چشتی فاونڈیشن کی اس کاوش کو سراہا اور خود بھی اس کار خیر میں حصہ لیا۔