پاکستان
Time 23 اپریل ، 2020

کل صرف ڈیمو دیا تھا، گرفتار تاجر رہنما حماد پونا والا

کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا، کراچی کے تاجروں کو لاک اپ کیا گیا، آئندہ کا لاٗئحہ عمل ساتھوں کی مشاورت سے طے کریں گے: صدر آل سٹی تاجر اتحاد۔ فوٹو: فائل

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ کل صرف ڈیمو دیا تھا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما حماد پوناوالا کا کہنا تھا کہ ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا لیکن ہم نے تمام ٹارچرز کا سامنا کیا ہے۔

حماد پونا والا نے کہا کہ  آل سٹی تاجر اتحاد کا صدر ہوں اور حکومت کے ساتھ ہونے والی تمام ہی میٹنگز میں شامل تھا، کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ کراچی کے تاجروں کو لاک اپ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں میٹنگ کے بعد حکومت سندھ نے رابطہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ کی طرف سے کاروبار کھولنے پر کوئی جواب نہیں ملا تو ہم نے ڈیمو دیا، کاروباری مراکز کھولنے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

صدر آل سٹی تاجر اتحاد نے کہا کہ گورنر سندھ نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن وفاق کی طرف سے ہے، آئندہ کا لائحہ عمل ساتھیوں کی مشاورت سے طے کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروبا ر کھولنے پر پولیس نے حماد پونا والا سمیت 6 تاجروں کو گرفتار کر کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر دیا تھا۔

مزید خبریں :