دنیا
Time 23 اپریل ، 2020

ٹرمپ نے کورونا کی ویکسین تیار کرنیوالے ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا

 ڈاکٹر رک برائٹ نے کلوروکوئن سے متعلق صدر ٹرمپ کی رائے سے اختلاف کیا تھا: امریکی میڈیا۔ فوٹو: فائل

امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ملیریا کا مقابلہ کرنے والی دوا کورونا کے خلاف کارگر ہے جب کہ ڈاکٹر رک برائٹ نے کلوروکوئن سے متعلق صدر ٹرمپ کی رائے سے اختلاف کیا تھا۔

امریکا میں کورونا ویکسین کی تیاری کرنے والی وفاقی ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر رک برائٹ کا کہنا ہے کہ اچانک ان کا تبادلہ بائیو میڈیکل اڈوانسٹد اینڈ ریسرچ اتھارٹی کے ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ ہیومن سروسز سے ہائیڈروکسی کلوروکوئن پر مزید تحقیق کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائنس سیاست یا اقربہ پروری کا نام نہیں ہے بلکہ سائنس کا شعبہ امریکیوں کی صحت اور ان کی حفاظت کے لیے ہے لیکن اس پر ٹرمپ نے ہمیشہ سیاست کی۔

ڈاکٹر رک برائٹ 2016 سے بائیو میڈیکل اڈوانسٹد اینڈ ریسرچ اتھارٹی کے سربراہ تھے اور انہوں نے انفلوئنزا اور ایمرجنگ انفیکشنز ڈیزیزز ڈویژن کی سربراہی بھی کی تھی۔

مزید خبریں :