ٹی 20کے نمبر ون بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ انتہائی حیران کن

فائل فوٹو

دور حاضر میں بابر اعظم کو پاکستان بیٹنگ لائن اپ کا سب سے اہم کردار کہا جائے، تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا۔

پاکستان انڈر 19ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے پہلا بین الاقوامی میچ 31مئی 2015ء کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔

گزشتہ پانچ سال کے دوران بابر اعظم نے پاکستان کے لیے 26 ٹیسٹ 74ون ڈے اور 38ٹی 20کھیلے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو اس وقت پاکستان کے ٹی 20کپتان ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

38 ٹی 20 مقابلوں میں بابر اعظم نے 50.72 کی اوسط سے 1471 رنز 13 نصف سینچریوں کی مدد سے بنائے ہیں۔ 25سال کے بابر اعظم آئی سی سی ٹی 20رینکنگ میں اس وقت 879 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ 

البتہ حالیہ عرصے میں وائٹ گیند کرکٹ میں اہمیت کے حامل سمجھے جانے والے اسٹرائیک ریٹ کے معاملے میں باصلاحیت بابر اعظم خاصے پیچھے کھٹرے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

ٹی 20کرکٹ میں بین الاقوامی سطح پر بابر اعظم حیران کن طور پر پہلے 50 بیٹسمینوں کی فہرست کا بھی حصہ نہیں ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کے شاہد آفریدی (14) شرجیل خان (45) اور فخر زمان (47) شامل ہیں۔ 

ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست بیٹسمین بابر اعظم کا نمبر  92 ہے۔ 

دوسری جانب اگر بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے کھیلی جانی والے 50 بہترین اننگز کا اگر اسٹرائیک ریٹ کے تناظر میں جائزہ لیا جائے تو کم سے کم 25 رنز کی بنیاد پر کھیلی جانے والی پہلی 50 اننگز میں بھی بابر اعظم کا نام ڈھونڈنے سے نہیں ملے گا۔

مزید خبریں :