دلچسپ و عجیب
30 اگست ، 2012

چوروں کو پکڑنے کے لئے اسپائیڈر مین روبوٹ تیار

چوروں کو پکڑنے کے لئے اسپائیڈر مین روبوٹ تیار

ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان کی ایک نجی فرم نے اسپائیڈر مین طرز کے ایسے سیکورٹی روبوٹ تیار کیے ہیں جو چوروں کو پکڑنے میں انتہائی معاون ثابت ہوں گے۔T-34نامی یہ روبوٹ 6 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتا ہے اور اپنے خصوصی حساس آلے کے ذریعے چور کی حرکات،شور اور جسمانی گرماہٹ کا پتا چلا کر جال ڈال کر اسے اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔ایک مشتبہ چور کو پکڑنے کے بعد60سینٹی میٹر اونچا یہ روبوٹ الارم بجاکر پولیس کو بھی بلالیتا ہے۔6,500پاؤنڈ مالیت کا یہ خصوصی روبوٹ تیار کرنے والی فرم کا کہنا ہے کہ وہ اس روبوٹ کے باقاعدہ اسکواڈ تیار کرکے انہیں دفاتر کی عمارتوں اور صنعتی فیکٹریوں میں بھی حفاظت کے لیے مامور کروائیں گے۔

مزید خبریں :