26 اپریل ، 2020
دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکا میں سماجی دوری اختیار کرنے کو انتہائی غیر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلوں پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود بھی عوام کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے جانب سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل سمندر کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساحل پر لوگوں کا ہجوم ہے۔
ماہرین کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل سماجی دوری اختیار کرنا بتایا گیا ہے، جس پر سختی سے عمل کر کے وائرس کے پھیلاؤ کو کافی حد تک روکا جا سکتا ہے۔
امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہزار 265 تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے۔