پاکستان
Time 27 اپریل ، 2020

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید

 بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ اور جندروٹ سیکٹرز پر جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا،ڈی جی آئی ایس پی آر ،فوٹو:فائل

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون شہید جب کہ 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز  (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے  ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ اور جندروٹ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی اور خود کار ہتھیاروں اور راکٹوں سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 36 سالہ خاتون یاسمین شہید  ہوگئی جس کا تعلق گاؤں رید سے تھا۔

 بھارتی فائرنگ سے گاؤں موہرہ چھترکی ایک 8 سال کی بچی بھی زخمی ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :