27 اپریل ، 2020
کورونا وائرس کے پیش نظر معاشی مشکلات کے باعث سندھ کابینہ کے ارکان نے جون 2020 تک تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر معاشی مشکلات درپیش ہیں جس پر تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزراء اورمشیران نے فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا۔
خیال رہے کہ کابینہ اور ارکان سندھ اسمبلی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ایمرجنسی فنڈ میں بھی دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث معاشی سرگرمیاں بھی مانند پڑگئی ہیں۔