کھیل
Time 27 اپریل ، 2020

عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی کا سن کر حیران ہوں: کامران اکمل

کرکٹر کامران اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اپنے بھائی عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی پر حیرانی ظاہر کردی۔

کامرن اکمل کا کہنا ہے کہ عمر پر 3 سال کی پابندی کا فیصلہ سن کر حیران ہوگیا ہوں، اسے بہت سخت سزا سنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسی ہی خلاف ورزی پر کم سزاؤں کی مثالیں موجود ہیں لیکن سمجھ سے باہر ہے کہ عمر اکمل کو کیوں اتنی سخت سزا سنائی گئی۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ  انصاف کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جائیں گے اور اپیل کا حق ضرور استعمال کریں گے جس کیلئے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے  میچ فکسکنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

اس معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

مزید خبریں :