پاکستان
Time 27 اپریل ، 2020

حکومت کا بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کو صرف 2 دن قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو صرف 2 دن قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو 2 دن قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم نے کیا جبکہ اس فیصلےسے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے بیرون ملک سے آنے والوں کو 7 روز کیلئے قرنطینہ میں رکھا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ طویل سفر کے بعد 7 روز قرنطینہ میں رکھنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا تھا تاہم اب وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کا واپس آنے پر 2 دن میں ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں واپس آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو آئسولیشن میں رکھا جائے گا جبکہ ٹیسٹ منفی آنے پر شہریوں کو 2 دن میں گھر روانہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی تھی جس کے تحت واپس آنے والے پاکستانی 7 دن ہوٹل میں رہیں گے جس کا خرچہ بھی خود اٹھانا ہوگا۔

مزید خبریں :