Time 19 اپریل ، 2020
پاکستان

بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کو مفت علاج اور سہولیات فراہم کی جائیں: فضل الرحمان

 پاکستان پہنچے والے افراد سے قرنطینہ اور علاج کی مدد میں پیسے لیے جا رہے ہیں: سربراہ جے یو آئی— فوٹو:فائل 

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو مفت علاج سمیت مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔

مولانا فضل الرحمان کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں سے متعلق ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہنچے والے افراد سے قرنطینہ اور علاج کی مد میں پیسے لیے جا رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے مفت علاج سمیت مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک خصوصاً یورپ و مڈل ایسٹ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

سربراہ جے یو آئی نے  نے مزید کہا کہ بیرون ملک شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی ہے اور اب وطن واپس آنے والے پاکستانی 7 دن ہوٹل میں رہیں گے جس کا خرچہ بھی خود اٹھانا ہوگا۔

مزید خبریں :