پاکستان
Time 28 اپریل ، 2020

لاہور: رائے ونڈ تھانے کے ایس ایچ او کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فوٹو فائل—

لاہور: رائے ونڈ تھانے میں تعینات ایس ایچ او انسپکٹر شاہ کا کورونا ٹیست مثبت آ گیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رائے ونڈ انسپکٹر شاہ کا کورونا ٹیسٹ نتائج مثبت آئے ہیں اس سے قبل بھی  کورونا کی وجہ سے سیل کیے گئے علاقوں میں تعینات 24 اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔

رائے ونڈ کے علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے لا ک ڈاؤن ہےجب کہ لاہورکے 23 علاقے کورونا کی وجہ سے سیل ہیں۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جا رہی ہے، اب تک متاثرین کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جس میں سے 5640 کا تعلق صوبے پنجاب سے ہے اور صوبے میں 91 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :