کھیل
Time 28 اپریل ، 2020

عمر اکمل سزا کے خلاف 14 روز میں اپیل کرسکتے ہیں: قانونی مشیر پی سی بی

فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل سزا کے خلاف 14 روز میں اپیل کرسکتے ہیں۔

تفضل رضوی نے جیو نیوز کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمر اکمل نے ڈسپلنری پینل کے سامنے تسلیم کیا کہ انہوں نے بکیز سے ملاقات کا پی سی بی کو نہیں بتایا تھا اور پابندی کی سزا اسی بنیاد پر سنائی گئی ہے۔

پی سی بی کے قانونی مشیر  نے کہا کہ  وکیل نہ لانا عمر اکمل کا اپنا فیصلہ تھا، اب وہ 14 روز میں اپیل کرسکتے ہیں۔ 

دوسری جانب سلیم ملک کے معافی مانگنے میں تاخیر کے سوال پر تفضل حیدر رضوی نے کہا کہ تاخیر ہی سہی مگر معافی مانگنا اچھا ہوتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس بات پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے کہ سلیم ملک نے کسی اور معتبر شخصیت کا نام لیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ فکسکنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی۔

کرکٹر عمراکمل پر 3 سال کے لیے ہرقسم کی کرکٹ پرپابندی عائد ہوگی۔ پی سی بی ڈسپلنری پینل نے عمراکمل کےخلاف کیس کا فیصلہ سنایا جس کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فیصل میراں چوہان ہیں۔

مزید خبریں :