کاروبار
Time 28 اپریل ، 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا اور  100 انڈیکس  میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز   100انڈیکس 238 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 553 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 349 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبارکیا اور حصص بازار میں آج 15 کروڑ 94 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

حصص بازار کے کاروبار کی مالیت 5 ارب 83 کروڑ روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے بڑھ کر 6128 ارب روپے ہوگئی ہے۔