پاکستان
Time 28 اپریل ، 2020

تھرپارکر سے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

رانا ہمیر سنگھ نے گزشتہ دنوں کراچی سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید کے ہمراہ مٹھی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی— فوٹو: فائل 

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے بتایا ہے کہ تھرپارکر سے خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

رانا ہمیر سنگھ نے گزشتہ دنوں کراچی سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید کے ہمراہ مٹھی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔

 ایم پی اے عبدالرشید میں کورونا کی تصدیق کے بعد جن افراد کے ٹیسٹ لیے گئے، اِن میں رانا ہمیر سنگھ بھی شامل تھے جن کی رپورٹ مثبت  آئی ہے۔

دوسری جانب رانا ہمیر سنگھ کے ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ درست نہیں ہے لہٰذا ان کا ٹیسٹ دوبارہ کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی سے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ گزشتہ روز گورنر سندھ  عمران اسماعیل کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مزید خبریں :