پاکستان
Time 29 اپریل ، 2020

پاکستان میں کورونا کے علاج کیلیے ادویات کی منظوری دیدی گئی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے ادویات کی منظوری دے دی۔

سی ای او ڈریپ عاصم رؤف کے مطابق کونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال سے کورونا کے مرض کے علاج کی منظوری دی گئی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی اور آغا خان کراچی کی تحقیقات پرکونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

عاصم رؤف کے مطابق لاہور کے تین سرکاری اسپتالوں میں کلوروکوائن اور ہائیڈروایکسی کلوروکوائن سے علاج کی منظوری بھی دی گئی ہے، پنجاب حکومت کی معاونت سے ڈاکٹر عمار سرورکی سفارش پر ان ادویات سے علاج کی منظوری دی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 14 ہزار 885 افراد متاثر اور 327 جا ں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :