پاکستان
Time 29 اپریل ، 2020

رکن سندھ اسمبلی راناہمیر سنگھ کی دوسری کورونا رپورٹ منفی آگئی

گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی— فوٹو: فائل 

تھرپارکر سے خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی دوسری کورونا رپورٹ منفی آگئی۔

گزشتہ روز  رانا ہمیر سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد دوسرا ٹیسٹ کیا گیا تو ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر  تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے بتایا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کا دوسرا ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

رانا ہمیر سنگھ کے ترجمان نے گزشتہ روز ہی کہہ دیا تھا کہ رپورٹ درست نہیں ہے لہٰذا ان کا ٹیسٹ دوبارہ کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ رانا ہمیر سنگھ نے گزشتہ دنوں کراچی سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید کے ہمراہ مٹھی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔

ایم پی اے عبدالرشید میں کورونا کی تصدیق کے بعد جن افراد کے ٹیسٹ لیے گئے، اِن میں رانا ہمیر سنگھ بھی شامل تھے۔

مزید خبریں :