کاروبار
Time 30 اپریل ، 2020

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 46 کروڑ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک

 اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر ایک ارب 18 کروڑ ڈالر بڑھ کر 11 ارب 62کروڑ ڈالر ہوگئے،فوٹو:فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  1 ارب 16 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 18 ارب 46 کروڑ  ڈالر  ہوگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) اسکیم کے تحت 1.39ارب ڈالر موصول ہونے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18.46ارب ڈالر رہے جب کہ اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر ایک ارب 18 کروڑ ڈالر بڑھ کر 11 ارب 62کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر ایک ارب 84 کروڑ ڈالر کم ہو کر  6 ارب 39 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مزید خبریں :