کھیل
Time 30 اپریل ، 2020

1999 کے ورلڈ کپ میں فائنل سمیت 3 میچز مشکوک تھے،سابق چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین خالد محمود نے میچ فکسنگ کے حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود کا کہنا ہے کہ 1999 کے ورلڈ کپ میں فائنل سمیت 3 میچز مشکوک تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک کے ٹیم میں گروپنگ کے حوالے سے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ سلیم ملک 21 سال پرانی بات اٹھا لائے ہیں، خود ان کے خلاف آسٹریلوی کھلاڑیوں نے میچ فکسنگ کے الزامات لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس قیوم کمیشن میں سزا پانے والے سابق فاسٹ بولر عطاء الرحمان اپنا بیان نہ بدلتے تو وسیم اکرم پر بھی پابندی لگ سکتی تھی،اس معاملے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

خیال رہے کہ 1999 کے ورلڈ کپ کے وقت خالد محمود چیئرمین پی سی بی تھے اور پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے خلاف فائنل میچ میں 132 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جو کہ ورلڈ کپ فائنل میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔

مزید خبریں :