کاروبار
Time 30 اپریل ، 2020

پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں 12.50 روپے فی لیٹرکی کمی

عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی ریٹ کم ہوئے ہیں،غیاث پراچہ،فوٹو: فائل

پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔

صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں 12.50 رروپے فی لیٹرکی کمی کی گئی ہے۔

غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی کی نئی قیمت کا اطلاق آج جمعے سے ہوگااور سی این جی کی  قیمت تقریباً 72 روپےفی لیٹرہوجائی گی۔

صدر سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی ریٹ کم ہوئے ہیں۔

دوسری جانب  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 15سے 30 روپے تک کمی کردی  گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :