خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس اہلکار انتقال کرگیا

 کانسٹیبل فہیم چارسدہ کا رہائشی تھا اور بم ڈسپوزبل یونٹ نوشہرہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا،فوٹو:کے پی پولیس ٹوئٹر

نوشہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ خیبر پختونخوا پولیس کا اہلکار انتقال کرگیا۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہدعلی خان کے مطابق 36 سالہ کانسٹیبل فہیم پشاورکے اسپتال میں زیرعلاج تھا،اس کی میت ضابطہ کار کے تحت  آبائی علاقے بھجوادی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق کانسٹیبل فہیم چارسدہ کا رہائشی تھا اور بم ڈسپوزل یونٹ نوشہرہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا ثنا اللہ عباسی نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اہلکار فہیم کو پولیس سیلوٹ پیش کرتی ہے، شہید اہلکارکورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑ رہا تھا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد  2 ہزار 907 ہوچکی ہے جن میں سے 172 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جو کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

 پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 18 ہزار سے زائد ہوچکی ہے اور 432 افراد مہلک وائرس کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزید خبریں :