Time 03 مئی ، 2020
کھیل

وسیم اکرم کی قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش

نسیم شاہ ابھی بچہ ہے لیکن بہت تیز ہے، اس کی اسپیڈ 150 سے بھی زائد ہے۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔

‏ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ان دنوں پرکٹ بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس میں شائقین کرکٹ کے علاوہ کرکٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

‏سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان نے بھی ماضی اور مستقبل کے بولروں کے ساتھ اپنے پرطاز کے حوالے سے بتایا ہے۔

‏ ان کا کہنا ہے کہ عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ پررم بنانے کا پی سی بی نے اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے مجھے بھی پوچھا گیا ہے تو مجھے عمران خان، وقار یونس، شعیب اختر اور عبدالرزاق سمیت کئی بولروں کے ساتھ بولنگ کا موقع ملا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ وقار یونس کے ساتھ میرا پرآف بہت اچھا رہا، وقار یونس اس وقت دنیا کے بہترین بولر تھے۔

سابق کپتان نے ماضی کے بولروں میں سے پرلر بنانے کے لیے فضل محمود اور سرفراز نواز کا انتخاب کیا ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ماضی کے بولروں میں سے فضل محمود اور سرفراز نواز کے ساتھ پرطا بنانا چاہوں گا، سرفراز نواز نے ریورس سوئنگ ایجاد کی جب کہ فضل محمود کے لیگ کٹر کا کوئی جواب نہیں تھا۔

‏وسیم اکرم نے کہا کہ اگر مجھ سے مستقبل کے بولروں کے بارے میں پوچھا جائے گا تو میں نسیم شاہ کے ساتھ پرآف بنانا چاہوں گا،نسیم شاہ ابھی بچہ ہے لیکن بہت تیز ہے، اس کی اسپیڈ 150 سے بھی زائد ہے، ابھی اس نے مزید تیز بولر بننا ہے۔

ٹو ڈبلیوز کے ساتھ بولنگ کرنا میرا خواب ہے: شاہین آفریدی

‏دوسری جانب آج کے دور کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنے ڈریم پئرو کے بارے میں بتایا ہے۔

‏ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ وسیم اکرم وقار یونس عظیم بولرزتھے، ٹو ڈبلیوز کے ساتھ بولنگ کرنا میرا خواب ہے جب کہ موجودہ کرکٹرز میں نسیم شاہ کے ساتھ بولنگ کرنا پسند ہے۔

مزید خبریں :