اظہر علی اور اسد شفیق کے پسندیدہ بلے باز کون؟

پی سی بی نے ڈریم پیئر بنانے کا ایک دلچسپ مقابلہ شروع کیا ہے جس میں قومی کرکٹرز بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اپنے خوابوں کے کھلاڑیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں. فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) نے ڈریم پیئرز بنانے کا ایک دلچسپ سلسلہ شروع کیا ہے اور اس سلسلے میں قومی کرکٹرز بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اپنی پسندیدہ جوڑی کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ 

اوپننگ ڈریم پیئرز کے بعد اب  باری مڈل آرڈر بلے بازوں کی ہے اور اس سلسلے میں حصہ لیتے ہو ئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنے پسندیدہ بلے باز کا انکشاف کر دیا ہے۔ 

اظہر علی کہتے ہیں کہ یہ ایک اچھا سلسلہ ہے جس میں شائقین کرکٹ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور شائقین کو موقع مل رہا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی جوڑیا ں بنا رہے ہیں۔

‏کپتان اظہر علی نے سابق کپتان انضمام الحق کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 

اظہر علی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، ان کے ساتھ بیٹنگ کی خواہش تھی لیکن میں ٹیم میں جلد نہ آسکا اور اس طرح انضمام الحق کے ساتھ بیٹنگ کا خواب ادھورا رہ گیا۔

‏دوسری جانب مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے جاوید میانداد کو پسندیدہ کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کا یہ ڈریم ٹیسٹ پیئر کا سلسلہ بہت دلچسپ ہے، اگرچہ یہ تصوراتی پیئر ہیں لیکن سب کو اپنی پسند  اظہار کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ 

‏ اسد شفیق نے بتایا کہ میں جاوید میانداد سے بہت متاثر ہوں، میں ان کی اسکلز کا فین تھا جس طرح وہ بولرز کے مائنڈ کے ساتھ کھیلتے اور بولرز کو دباؤ میں لاتے تھے میں اس سے بہت متاثر تھا، میں جاوید بھائی کے ساتھ بیٹنگ کا خواہشمند ہوں۔

مزید خبریں :