Time 04 مئی ، 2020
پاکستان

سپریم کورٹ کے ججز کا کورونا ریلیف فنڈ میں ایک، ایک لاکھ روپے کا عطیہ

عدالت عظمٰی کے تمام 17 جج صاحبان نے ایک ایک لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں جمع کرا دیے: اعلامیہ— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز  نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ایک لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت عظمٰی کے تمام 17 ججز نے ایک ایک لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں جمع کرا دیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران نے دو دن کی تنخواہ عطیہ کی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے مقابلے کیلئے کورونا ریلیف فنڈ قائم کیا ہے اور بیرون ملک اور تمام پاکستانی شہریوں سے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک تین ارب روپے سے زائد جمع ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :