Time 19 اپریل ، 2020
پاکستان

پاکستان ریلوے کا کورونا ریلیف فنڈ میں 50 ملین کا عطیہ

پاکستان بھر سے مخیر حضرات کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ عطیات جمع کرائے جا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے  وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کورونا کے لیے 5 کروڑ  ایک لاکھ 85 ہزار روپے کا عطیہ جمع کرا دیا۔

وزیر  ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کورونا کے لیے 5 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار  روپے کا عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر سے مخیر حضرات کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ برائے کورونا فنڈ میں عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی تاجر حسین داؤد کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب روپے جمع کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی ایک کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا تھا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 166 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی۔

مزید خبریں :