ڈزنی کا امریکا منتقل ہونیوالے پاکستانی خاندان کے عید منانے سے متعلق فلم کا اعلان

والٹ ڈزنی ایک ایسی مختصر فلم بنا رہا ہے جس کی کہانی ایک پاکستانی خاندان کے گرد گھومتی ہے جو حال ہی میں امریکا منتقل ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

والٹ ڈزنی نے ایک پاکستانی خاندان کی جانب سے عید کی خوشیاں منانے سے متعلق کہانی پر  مبنی ایک مختصر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق والٹ ڈزنی  ایک ایسی مختصر فلم بنا رہا ہے جس کی کہانی ایک پاکستانی خاندان کے گرد گھومتی ہے جو حال ہی میں امریکا منتقل ہوئی ہے۔

فلم کی کہانی ایک 9 سالہ بچی امینا کے گرد گھومتی ہے جو حال ہی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی ہے۔

فلم کی کہانی میں یہ دکھایا جائے گا کہ 9 سالہ امینا جن کا پسندیدہ تہوار عید اور اس دن کی تعطیل ہے، لیکن امریکا میں عید کے دن قومی تعطیل نہ ہونے کی وجہ سے اسے اس دن اپنے اسکول جانا ہو گا۔

بعدازاں 9 سالہ امینا اس امید سے ایک پٹیشن دائر کرتی ہے تاکہ وہ مسلمانوں کے اس مذہبی تہوار کے دن کو منانے کے لیے ایک دن کی چھٹی حاصل کر سکے۔

متعدد رپورٹس کے مطابق والٹ ڈزنی اس مختصر فلم کے لیے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا خواہش مند ہے۔

مزید خبریں :