06 مئی ، 2020
پشاور کے علاقے متھرہ بھائی نے شربت بنانے کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے پر بہن اور بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسحاق کی دو روز قبل افطاری کے موقع پر شربت بنانے کے معاملے پر بہن اور بھائی لڑائی ہوئی تھی۔
ملزم نے طیش میں آ کر بہن اور بھائی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تاہم اب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسحاق کو نوشہرہ سے گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔