سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سخت سزائیں ختم کردی گئیں

ایف بی آر کے مطابق ڈیفالٹرز کی زرعی زمین، گھر اور جائیداد کو ضبطگی سے استثنٰی ہوگا،فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  نے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سخت سزائیں ختم کردی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پرڈیفالٹرکاذاتی سامان ضبط نہیں کیاجائےگا جب کہ ڈیفالٹر کے بیوی بچوں کا سامان بھی ضبط نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی میں ملوث فنکاروں کے آلات کو ضبط نہیں کیا جائے گا جب کہ کاشت کاروں کے مال مویشی بھی قبضے میں نہیں لیے جائیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق ڈیفالٹرز کی زرعی زمین، گھر اور جائیداد کو ضبطگی سے استثنٰی ہوگا۔

اس کے علاوہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن اور الاؤنسز  کو بھی سزا سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :