کیا ’دی سمپسنز‘ نے واقعی 1993 میں کورونا کی پیشگوئی کردی تھی؟

—فوٹو فائل 

کورونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا پر طرح طرح کے مفروضے سامنے آرہے ہیں جس میں کورونا وائرس کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا جارہا ہے تاہم اب اس بات پر چرچہ کیا جارہا ہے کہ ’دی سمپسنز‘نے پہلے ہی کورونا کی پیش گوئی کر دی تھی۔

’دی سمپسنز‘ امریکی اینیمیٹڈ سٹائریعنی طنز و مزاح پر مبنی مقبول سیریز ہے جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کے مطابق دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس کے متعلق اس میں پیشگوئی کی جاچکی ہے۔

مذکورہ وائرل کلپ 1993 میں جاری ہونے والے سیزن 4 ’مارج ان چینز‘ کا ہے جس میں دکھایا گیا کہ جاپان میں ایک وائرس شروع ہوا ہے جس کا نام ’اوساکا فلو‘ ہے، جس سے پورا گاؤں متاثر ہوجاتا ہے۔

بعدازاں متاثرہ تمام افراد کو مکمل آرام کرنے کی تجویز پیش کی جاتی ہے اور ایک دوسرے سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بھی دی جاتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ’دی سمپسنز‘ کی اوساکا فلو والی ویڈیو وائرل ہے جس کو اب تک 50 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اس کارٹون کی کچھ اقساط میں بہت سے ایسے واقعات کی نشاندہی کی جا چکی ہے جو واقعی حقیقت ثابت ہوئے جیسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات، اسمارٹ واچز کا بنانا وغیرہ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مہلک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ 23 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار سے  تجاوز کر گئی ہے۔

مزید خبریں :