تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند، اس سال بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گے

اسلام آباد: حکومت نے کورونا کی صورتحال کے باعث ملک بھر میں بورڈز کے تمام امتحانات ختم کردیے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ پہلے تعلیمی اداروں کو 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں اب مزید ڈیڑھ ماہ کی توسیع کررہے ہیں جس کے بعد تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ صورتحال کی وجہ سے بورڈز کے امتحانات ملتوی نہیں بلکہ ختم کردیے ہیں جس کے بعد اب نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں ہوں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کےطلبہ کو سابقہ نتائج پر اگلی کلاسز میں ترقی دی جائے گی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کا نتیجہ دیکھ کر طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا اور اسی طرح یونیورسٹی میں داخلہ گیارہویں جماعت کے نتیجے پر ملے گا۔

مزید خبریں :