07 مئی ، 2020
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 6 شہری زخمی ہوگئے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 بچیوں اور خاتون سمیت6 معصوم شہری زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔