ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق، 1908 نئے کیسز بھی سامنے آگئے


ملک میں کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 622 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 26806  تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 221 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 194 اور سندھ میں 176 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 24، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 257،247
صحتیاب مریض: 
7530 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 1908 کیسز اور 31 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں سندھ سے 598 کیسز 5 ہلاکتیں، پنجاب 838 کیسز 12 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 371 کیسز اور 12 ہلاکتیں، بلوچستان 62 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد  37 کیسز اور آزاد کشمیر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ سے آج کورونا کے مزید 598 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5532 ٹیسٹ کیے گئے جو پورے ملک کے کسی بھی صوبے میں سب سے زیادہ ٹیسٹ ہیں، ہماری ٹیسٹنگ صلاحیت 5600 ہوگئی ہے جس پر ہم نے 98 فیصد تک کام کیا ہے، اس طرح کل ٹیسٹوں کی تعداد 81640 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 9691 اور ہلاکتیں 176 ہوگئی ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 87 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1940 ہوگئی ہے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 838 کیسز اور 12 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10033اور اموات 194 ہوگئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے اب تک 3201 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں آج کورونا کے مزید 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کےمریضوں کی مجموعی تعداد 1725 اور اموات 24 ہوگئی ہیں جب کہ 209 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 37 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 558 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 78 ہوگئی ہے اور 58 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 221 تک جاپہنچی ہے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 371 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4327 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 1033 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے جمعے کو کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ جمعرات کو مزید 6 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 394 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ اب تک 292 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال

ملک بھر میں 9 مئی سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

حکومت نے کورونا وائرس کے باعث مارچ سے ملک بھر میں نافذالعمل لاک ڈاؤن میں 9 مئی سے نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے چھوٹی مارکیٹیں، دکانیں اور ہارڈ ویئر اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند، اس سال بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گے

حکومت نے کورونا کی صورتحال کے باعث ملک بھر میں بورڈز کے تمام امتحانات ختم کردیے جب کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ مزید پڑھیں۔۔

ریلوے آپریشن کی بحالی پر اتفاق نہ ہوسکا

وزارت ریلوے کو ملک میں ٹرین سروس بحال کرنے کے لیے صوبوں کی حمایت نہ مل سکی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عید سے قبل ٹرین سروس کی بحالی کی اجازت دے دیں گے۔  مزید پڑھیں۔۔

مزید خبریں :