طارق روڈ ٹریڈرز الائنس نے مالز نہ کھولنے کے فیصلے کی مخالفت کردی

مالز نہ کھولنے کے فیصلے کے خلاف ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ پیر کو مالز کھولے جائیں: صدر طارق روڈ ٹریڈرز الائنس— فوٹو: اے پی پی/6 اپریل

کراچی کے مشہور تجارتی مرکز طارق روڈ ٹریڈرز الائنس نے مالز نہ کھولنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کردی۔

طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن کا کہنا تھا کہ مالز نہ کھولنے کے فیصلے کیخلاف ہیں  اور ہماری کوشش ہوگی کہ پیر کو مالز کھولے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ رات میں چند گھنٹوں کے لیے مالز کھولنےکی تجویز دی ہے، مالز میں فاصلے اور طے کردہ ضابطہ کار پر عمل ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کو 9 مئی سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا تھا جبکہ انہوں نے چھوٹی مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے بھی کہا ہے کہ 9 مئی تک جو کاروبار، ادارے اور دفاتر بند تھے وہ بدستور بند رہیں گے۔

اس فیصلے کے تناظر میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مزید خبریں :