Time 08 مئی ، 2020
پاکستان

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں کل سے نرمی کی جائے گی، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں کل سے نرمی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی مارکیٹیں اور دکانیں کھول دی جائیں گی، کھانے پینے کی اشیاء اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام دکانیں ہفتے میں دو روز بند رکھی جائیں گی۔

شبلی فراز نے خبردار کیا کہ کاروباری شعبوں کو بتائے گئے طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت چھوٹے کاروبار اور دکانوں کو صبح 5 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :