پاکستان

سندھ: 40 روز میں کورونا کی علامات ظاہر نہ کرنیوالے 60 افراد کا گھروں میں انتقال

سندھ میں گزشتہ 40 روز کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 60 ایسے افراد گھروں میں انتقال کر گئے  جن میں کورونا کی بظاہر کوئی علامات نہیں تھیں۔

 محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان افراد میں سے 52 کا تعلق کراچی کے 6 اضلاع سے ہے جب کہ باقی 8 افراد کا تعلق شہید بے نظیر آباد، حیدرآباد اور صوبے کے دیگر علاقوں سے ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی میں 15، ملیر 10، وسطی 9، جنوبی 8 جب کہ شرقی اور غربی میں 5،5 افراد جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں کم سے کم 46 مرد اور 9 خواتین شامل تھیں جب کہ ایک کی عمر صرف 45 برس تھی۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 9600 سے زائد ہے اور اب تک 170 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :