Time 10 مئی ، 2020
دنیا

کووڈ 19: امریکا کے بیماریوں سے بچاؤ اور تحفظ مرکز کے سربراہ نے آئسولیشن اختیار کر لی

فوٹو: فائل

امریکا کے بیماریوں سے بچاؤ اور تحفظ مرکز کے سربراہ ڈاکٹر  رابرٹ ریڈ فیلڈ خود ساختہ آئسولیشن میں چلے گئے۔

ترجمان سی ڈی سی کے مطابق امریکا کے بیماریوں سے بچاؤ اور تحفظ مرکز کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے وائٹ ہاؤس میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق کے بعد خود ساختہ آئسولیشن اختیار کی ہے۔

ترجمان سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ ٹھیک ہیں اور ان میں کورونا وائرس کی ابھی کوئی علامات نہیں ہے۔ 

خیال رہے کہ  امریکی نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکرٹری کیٹی ملر اور امریکی صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ میں بھی کووڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد وائٹ ہاؤس کے اسٹاف ممبرز میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ 

مزید خبریں :