10 مئی ، 2020
مظفر گڑھ میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والا محکمہ صحت کا افسر انتقال کرگیا۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کے افسر رانا محمد جمیل کو ہائی بلڈ پریشر پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے مشتبہ کیسز کی سیمپلنگ، مریضوں کی اسپتال منتقلی سمیت روزانہ سیمپلز لے کر لاہور لیبارٹری پہنچاکر آنا بھی رانا جمیل کی ذمہ داری تھی۔
ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ رانا جمیل فرنٹ لائن سپاہی تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش تھیں۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مظفر گڑھ کی جانب سے بھی رانا جمیل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 192 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔