دنیا
Time 11 مئی ، 2020

'میرا بیٹا صرف میرے ساتھ کرکٹ کھیلے گا'

فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بہت خوش ہے کہ اب وہ کرکٹ اور فٹ بال کھیل سکتا ہے۔

حال ہی میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عالمی وبا کی صورتحال میں عوام اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے اس بیان پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کردیا۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کی 'ان کا بیٹا یہ سن کر بہت خوش ہے کہ وہ کرکٹ اور فٹبال کھیل سکتا ہے لیکن صرف میرے ساتھ'۔

وزیر اعظم کے سابق اہلیہ جمائمہ کے اس ٹوئٹ پر انہیں بچے کا ضرورت سے زیادہ تحفظ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ایک صارف نے کہا کہ 'افسوس ہے، اسے ایک عام زندگی گزارنی چاہیے اور اپنے شوق کو پورا کرنا چاہیے'۔

جمائمہ کے ٹوئٹ پر تنقید کے بعد انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم کے اعلان پر یہ ٹوئٹ صرف ایک مذاق تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ اکثر اپنے دلچسپ ٹوئٹ کی وجہ سے پاکستان میں خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔

مزید خبریں :