Time 11 مئی ، 2020
دنیا

لاک ڈاؤن نرم کرنے والے ممالک میں نئے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں متعدد نئے کیس سامنے آنے کے بعد 2100 سے زیادہ نائٹ کلبز اور بارز دوبارہ بند کردیے گئے— فوٹو: فائل

لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے والے ممالک میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں متعدد نئے کیس سامنے آنے کے بعد 2100 سے زیادہ نائٹ کلبز اور بارز دوبارہ بند کردیے گئے۔

جرمنی میں بھی مذبح خانوں میں کورونا کے نئے کیس سامنے آگئے اور صرف ایک مذبح میں 180 افراد میں وائرس پایا گیا۔

امریکا میں بھی کورونا سے مزید 750 افراد ہلاک ہوگئے اور وہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80 ہزار 500 سے زیادہ ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 13 لاکھ سے زائد ہے۔

برطانیہ میں اموات کی تعداد 31 ہزار 855 ہوگئی جبکہ دنیا بھرمیں مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد 41 لاکھ 75 ہزار سے زائد اور 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن نرم کرنے میں جلد بازی نہ کی جائے۔

مزید خبریں :