پاکستان میں کورونا سے مزید 31 اموات، 2281 نئے کیسز بھی سامنے آگئے

کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 737 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 34325 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 737 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 34325 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 267 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 218 اور پنجاب میں 214 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 305,851
صحتیاب مریض: 
8555 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے 2281 کیسز  اور 31 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں سندھ سے 593 کیسز 18 ہلاکتیں، پنجاب میں 1390 کیسز 3 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 146 کیسز 10 ہلاکتیں، بلوچستان سے 97 کیسز  ، گلگت بلتستان سے 18 اور اسلام آباد سے 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا کے مزید 593 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک روز میں سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ  24 گھنٹوں میں کل 4064 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 18 اموات بھی ہوئیں جو اب تک سندھ میں ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعدد 12610 ہوگئی ہے اور 218 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے  2149 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 37 کیسز  سامنے آئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 716 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں منگل کو کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 214 ہوگئی۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مزید 1390 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13259 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں 4530 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں منگل کو مزید 10 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 267 تک جاپہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 5، مردان میں تین، صوابی اور مالاکنڈ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 146 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5021 تک جاپہنچی ہے۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1305 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں منگل کو کورونا وائرس کے 97 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2158 ہوگئی۔

صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی  نے نئے کیسز تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہے جب کہ 256 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں منگل کو مزید 18 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 475 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 331 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج بروز منگل اب تک کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

آزاد کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی  جس کی تصدیق آزاد کشمیر کے ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے کی۔

ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے بتایا کہ 85 سال کے مریض کو کورونا کے باعث 8 مئی کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 86 ہے اور اب تک 64 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال