Time 12 مئی ، 2020
پاکستان

لاک ڈاؤن میں نرمی کا دوسرا دن، بازاروں میں رش لگ گیا، سماجی فاصلہ نظر انداز

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا دوسرا دن ہے اور بڑے شہروں کے بازاروں میں عوام کا رش لگ گیا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے اور بڑے شہروں میں کاروبار بھی کھل گئے ہیں۔ 

لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوسرے روز بھی مارکیٹوں اور بازاروں میں لوگوں کا رش لگا رہا۔

کراچی، لاہور، سرگودھا، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوسرے دن بھی دکان داروں اور شہریوں نے حفاظتی پابندیوں کی دھجیاں اڑا دیں۔

دکانداروں اور شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا بلکہ حکومت کے طے کردہ ضابطہ کار کی بھی پابندی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک مہلک وائرس سے 724 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 32 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں :