Time 14 مئی ، 2020
دنیا

صدر ٹرمپ کے ڈاکٹر فاؤچی سے لاک ڈاون پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیزز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کے درمیان لاک ڈاؤن کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

وائٹ ہاوس کےمیڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹرانتھنی فاوجی نے کانگریس کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن جلد کھولنے سے وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ہو گا۔

ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن جلد ختم کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے ، خطرہ ہےکہ آپ وبا پھیلائیں گے اور اسے کنٹرول نہیں کر پائیں گے، یہ آپ کو پھر سے معاشی بحالی کی کوششوں کی راہ پر ڈال دےگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر فاؤچی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کو بند رکھنے کی ڈاکٹر فاؤچی کی تجویز سے اختلاف کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ ہمیں اسکول کھول دینے چاہییں۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا اسکول کھولنے کے معاملے پر ڈاکٹر فاؤچی سے مکمل اختلاف ہے، ہمیں جتنی جلد ہو سکے اپنے ملک کو کھولنا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اس وقت کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک 14 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد متاثر اور 85 ہزار 200 کے قریب ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :