14 مئی ، 2020
لاہورپولیس میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت ہوئی ہے جہاں 27 سالہ ہیڈ کانسٹیبل شمس شفیق کورونا وائرس سے شہید ہوگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ہربنس پورہ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل شمس شفیق کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس پر وہ میو اسپتال میں زیر علاج تھا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شمس شفیق سکندریہ کالونی کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔
سی سی پی او ذوالفقار حمیدنے شمس شفیق کو لاہور پولیس کی طرف سے سلام پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید پیکج کی منظوری کے لیے آئی جی پنجاب کو سفارش کی جائے گی اور شہید کے اہل خانہ کا خیال رکھا جائے گا۔