کووڈ 19: اوبر سروس استعمال کرنے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

کووڈ 19: اوبر سروس استعمال کرنے کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا—فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

رائیڈنگ اور ڈیلیوری سروس اوبر نے ڈرائیورز اور مسافروں کے لیے ماسک پہن کر سفر کرنا لازمی قرار دے د یا۔

اوبر کمپنی کی انتطامیہ کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا  گیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کی زندگی کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور یہی وجہ ہے کہ سروس استعمال کرتے ہوئے ماسک پہنا لازمی قرار دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ پیر سے ڈرائیور اور مسافر دونوں کو اس صورت گاڑی میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی جب وہ یقین دہانی کروادیں گے کہ انہوں نے کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق جب کوئی مسافر اوبر کو بلائے گا تو وہ گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے فیس ماسک پہنے اپنی سیلفی اوبر ایپ میں لے گا جس کا فیچر بھی شامل کردیا گیا ہے۔

فوٹو ایپ—

یعنی مسافر ماسک سیلفی فیچر کے ذریعے احتیاطی تدابیر اپنانے کی یقین دہانی دے گا جب کہ ڈرائیور کے لیے ماسک سیلفی فیچر کے بجائے آپشن مہیا کیا گیا ہے جو 5 اسٹار دیتے ہوئے نمایاں ہوگا جس کے ذریعے ڈرائیور کی یقین دہانی ہوگی۔

تاہم یہی اصول ڈیلیوری بوائے کے لیے بھی استعمال ہوگا جو گھر تک کھانے کا پارسل دینے آئے گا۔

اس آپشن میں نو فیس کور اور ماسک( ڈرائیور نے ماسک پہنا ہے نہ کسی کپڑے سے اپنا منہ ڈھانپ رکھا ہے) کی نشاندہی ہوگی۔ 

اس کے علاوہ ایپ میں دیگر احتیاطی تدابیر کے بھی آپشنز شامل کیے گئے ہیں جس سے ہینڈ سینیٹائز ، گاڑی کی صفائی اور دیگر کی بھی یقینی دہانی کرانا ہوگی۔

فوٹو ایپ—


مزید خبریں :