Time 14 مئی ، 2020
پاکستان

کورونا: سندھ بھر میں مزید 9 ہلاکتیں، کراچی سے سب سے زیادہ 555 کیسز رپورٹ

کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 9 اموات ہوئیں جب کہ 758 نئے کیسز بھی سامنے آئے جن میں سے 555 کا تعلق کراچی سے ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4408 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 758 نئے کیسز ظاہر ہوئے اور 9 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 14099 اور اموات 243 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 238 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3073 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 758 کیسز میں سے شہر کراچی میں 555 نئے کیسز سامنے آئے جہاں ضلع شرقی میں 137، وسطی 124،جنوبی 107 ،کورنگی 72، ملیر 58 اور ضلع غربی میں 54 نئے کورونا کیسز ظاہر ہوئے۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد سے 33، لاڑکانہ 26 ،مٹیاری 16، ٹنڈو محمد خان 6، قمبر-شہداد کوٹ 5، دادو، گھوٹکی، جیکب آباد 3،3، میرپورخاص، عمر کوٹ، شہید بینظیر آباد، شکارپور اور جامشور میں 2،2 ، تھرپارکر،کشمور-کندھ کوٹ، نوشہرو فیروز، سجاول، اورٹھٹھہ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 291 کیسز پیر جو گوٹھ میں رپورٹ ہوئے تھے جن میں 52 ٹیسٹ دوبارہ کیے گئے جس میں 18 مثبت آئے ہیں، 18 کیسز میں 2 ڈاکٹرز اور ایک ضلع انتظامیہ کا افسر ہے جب کہ 101 سیمپلز کا نتیجہ ابھی آنا باقی ہے۔

مزید خبریں :