نازیہ اور زوہیب حسن کے والد انتقال کر گئے

فوٹو: فائل

پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کے والد بصیر خان جمعے کے روز دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

والد بصیر خان کے انتقال پر صاحبزادے زوہیب حسن نے سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک پر اپنے والد کے ساتھ ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی۔

گلوکار زوہیب حسن نے والد کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک الوداعی پیغام بھی لکھا۔

زوہیب حسن نے اپنے الوداعی پیغام میں لکھا کہ 'میرے ہیرو، میرے دوست جب تک ہم دوبارہ نہیں مل جاتے تب تک کے لیے آپ کو الوداع'۔

خیال رہے کہ گلوکار زوہیب حسن اس وقت لندن میں موجود ہیں جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تر پروازیں معطل ہیں اور ان کی جانب سے والد کی تدفین میں شرکت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

کوئین آف پاپ نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن کے والد بصیر خان ایک بزنس مین تھے۔

پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا 13 اگست 2000 میں ہوا،اپنی سحر انگیز آواز اور شاندار شخصیت کے باعث نازیہ حسن آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

مزید خبریں :