گوگل پر کس پاکستانی اداکارہ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا؟

کیا آپ کی پسندیدہ اداکارہ بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں؟ فوٹو: فائل

دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن گوگل ہر سال اپنے ٹرینڈز ریلیز کرتا ہے جس میں سرچ انجن پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں کی ٹاپ 10 فہرست مرتب کی جاتی ہے۔

اسی طرح گوگل نے 2020 یعنی رواں سال کی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں ٹاپ 10 اداکاراؤں کے نام ظاہر کیے گئے ہیں۔

تو چلیں جانتے ہیں کہ آپ کی پسندیدہ اداکارہ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ہے یا نہیں؟

1۔ ماہرہ خان

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو رواں سال ایک ماہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، سپر اسٹار ماہرہ خان کے نام کو ایک ماہ میں سرچ انجن پر 2 لاکھ 54 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔

2۔ اقراء عزیز

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری میں کم عرصے میں بے شمار شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز کو رواں سال گوگل پر ماہرہ خان کے بعد سب سے زیادہ کیا گیا۔

اقراء عزیز کو سرچ انجن پر ایک ماہ میں ایک لاکھ 89 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔

3۔ علیزے شاہ

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

ڈرامہ سیریل عہد وفا میں جلو گر ہونے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 80 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔

4۔ عائزہ خان

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو سے مقبولیت میں اضافے کے بعد اداکارہ عائزہ خان گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں چوتھے نمبر پر ہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 48 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔

5۔ ہانیہ عامر

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کا نام سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں پانچویں نمبر ہے جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 28 ہزار بار سرچ کیا گیا۔

6۔ صبا قمر

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

ڈرامہ سیریل چیخ سے شہرت میں اضافے کے بعد اداکارہ صبا قمر گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 22 ہزار بار سرچ کیا گیا ہے۔

7۔ ایمن خان

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان بھی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں جنہیں ایک ماہ میں 1 لاکھ 21 ہزار بار سرچ کیا گیا۔

8۔ سجل علی

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو اداکارہ سجل علی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 14 ہزار بار سرچ کیا گیا۔

9۔ حرا مانی

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

ڈرامہ سیریل دو بول اور میرے پاس تم ہو سے شہرت پانے والی اداکارہ حرا مانی بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں ایک ماہ میں 93 ہزار 900 بار سرچ کیا گیا ہے۔

10۔ ثناء جاوید

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

ڈرامہ سیریل رسوائی میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثناء جاوید بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہیں ایک ماہ میں 89 ہزار بار سرچ کیا گیا۔

مزید خبریں :