18 مئی ، 2020
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تاجروں کو حکومتی احکامات پر عمل اور وقت کی پابندی کی سخت تنبیہ کی ہے۔
کمشنر کراچی نے اپنے دفتر میں تاجروں اور صوبائی وزرا کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں شہر میں کاروباری مراکز پر ایس اوپیز پر عملدرآمد اور وقت کی پابندی کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر کمشنر کراچی نے تاجروں کو واضح طور پر تنبیہ کرتے ہوئےکہا کہ جو دکاندار حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کریں گے ان کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ حکومت کے احکامات اور قواعد و ضوابط پر عمل تاجروں کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔