18 مئی ، 2020                        
پاکستان کی نمبر ون ٹینس پلرم  سارہ محبوب نے  بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا کے ساتھ ڈریم  پررم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر کرکٹرز کے ڈریم پیئرکی مہم شروع کی تھی جس میں جہاں سوشل میڈیا صارفین نے گہری دلچسپی لی وہاں دوسرے کھیلوں کے کھلاڑیوں نے بھی خوب دلچسپی دکھائی۔ اب ٹینس اسٹار سارہ محبوب نے بھی اپنے ڈریم پراہ کے بارے میں بتایا ہے۔
پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلئیر سارہ محبوب نے بتایا کہ وہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنا پریل بنانا چاہیں گی، ثانیہ مرزا نے بھارت کی مسلم پلرہ کی حیثیت سے ٹینس کی دنیا میں بہت کچھ حاصل کیا ہے، وہ خطے کی ویمن ٹینس پلرو ز کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔
سارہ محبوب نے بتایا کہ میں ثانیہ مرزا کے ساتھ پیئر بنا کر ولیمز سسٹرز کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہوں گی، سرینا ولیمز اور وینس ولیمز نے ویمنز ڈبلز میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
قومی ٹینس اسٹار نے نے مکسڈ ڈبلز کے لیے راجر فیڈرر کو چنا ہے، سارہ محبوب کا کہنا ہے کہ راجر فیڈرر میرے آئیڈیل کھلاڑی ہیں، میں مکسڈ ڈبلز کے لیے راجر فیڈرر کے ساتھ اپنا پرڈر بناوں گی۔
سارہ محبوب نے کہا کہ راجر فیڈرر کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں کورٹ میں اسپین کے رافیل نڈال اور روس کی ماریا شرا پووا کا مقابلہ کرنا چاہوں گی۔